• news

پولیس حماد اظہر، اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے متحرک، دونوں کا پارٹی سربراہ ورکرز کے ساتھ 700 مرتبہ رابطہ ہوا 

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس جلاو¿گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ اور پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی 10 سے 15 مرتبہ لوکیشن تبدیل ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کے رشتے داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن