برطانیہ میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال پر رکن اسمبلی کو معطل کر دیا گیا
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا۔ لیبر پارٹی نے اپنے سینیئر رکن اسمبلی 63 سالہ جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کم عمر خواتین ارکان اسمبلی اور عملے کے جنسی استحصال اور نازیبا اشارے کرنے پر معطل کی۔ جیرینٹ ڈیوس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ اس جرم کے مرتکب پائے گئے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک وہ لیبر پارٹی کے رکن کی حیثیت سے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔