مصر، موٹرسائیکل پر نعش لے جانے کی ویڈیو وائرل
قاہرہ (این این آئی ) مصر میں ایک تصویر پر تنازع پیدا ہوگیا اور شہریوں میں غم و غصہ بھی پھیل گیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپڑے کے تھیلے میں لپٹی لاش موٹر سائیکل پر لے جائی جارہی اور اس تھیلے سے نکلے ہوئے لاش کے پاﺅں دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کر رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوف کے ساتھ ساتھ تنازع بھی پیدا ہوگیا۔