• news

پاکستان ‘یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور مضبوط تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا۔ سفیر نے پاکستان میں یورپی یونین کی جانب سے وزیر ایاز صادق کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرایاز صادق نے اپنے دفترآمد پر سفیرڈاکٹر رینا کیونکا کا استقبال کیا۔ بعداازاں انہو ں نے سفیر ک یطرف سے کی گئی تعزیت قبول کی۔ انہوں نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید سراہا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے یورپی یونین کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر رینا کیونکا نے انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ (آئی پی ایس جی ) کے حالیہ اجلاس کے قابل ستائش عمل پ کو بھی سراہا ۔ انہوں نے آئی پی ایس جی کے ممبران کے درمیان مسلسل صف بندی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مستقبل میں ایسی کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا جن سے مزید تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ ملے ۔ سفیر نے آئندہ 13ویں یورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کے ایجنڈے کے امور، تیاریوں اور پروٹوکول کے حوالے سے مزید بات چیت کی، یورپی یونین پاکستان جوائنٹ کمیشن کا ا اجلاس اس ماہ کے آخر میں برسلز میں ہونے والا ہے۔دونوں اطراف نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے اور ٹھوس اقدامات کے لیے کام کرنے پر اتفاق کےا۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن