وفاقی وزیرِ ایوی ایشن سے ملائیشین ہائی کمشنر،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مذلان اورطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ئی ویئر نے ملاقات کی:باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غو ر کیا گیا،پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ، وفاقی وزیردونوں ممالک کے درمیان باہمی تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں،وفاقی وزیرِ ایوی ایشن نے برطانوی ڈپٹی ہا ئی کمشنر زو ئی ویئر سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلقہ قانون سازی کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
ملاقات