فیصل آباد: اوباشوں کی 2 خواتین‘ سمبڑیال میں بچوں سے ڈیڑھ ماہ زیادتی
لاہور‘ فیصل آباد‘ سمبڑیال (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ لوئر مال کے علاقہ میں مبینہ طور پر پانچویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم حسن شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پانچویں کلاس کی طالبہ 9 سالہ (ر) اکیڈمی سے پڑھ کر گھر کی طرف جا رہی تھی کہ اسے ملزم حسن شاہ اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ مدینہ ٹا¶ن کے علاقہ فخر آباد میں ملزم ہارون شادی کا جھانسہ دے کر ہما بی بی کی جواں سال بیٹی (ک)کو اپنے ساتھ خالی مکان میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر اقراءبی بی کی جواں سال بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ سمبڑیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گھر میں اکیلی بیوہ خاتون سے 4ملزموںکی زبردستی زیادتی۔ ڈیڑھ ماہ کی حاملہ ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے موضع فتح گڑھ کی رہائشی (ف) بی بی ی محمد یونس سے 4 سال قبل ہوئی تھی اوراس کی ایک 3سالہ بیٹی ملائکہ ہے، خاوند دوسال قبل انتقال کرگیا تھا اس کی ساس اور سسر بھی انتقال کرگئے ہیں۔ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی کہ عرصہ تقریباً ڈیڑ ھ ماہ سے گاﺅں ہی کے ملزمان محمد شہزاد، محمد شہزیب ‘محمد اکبر مختلف اوقات میں بیوہ سے زبردستی زیادتی کرتے رہے اور دھمکی دیتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری چھوٹی بچی ملائکہ کو جان سے مار دیں گے۔ بیوہ خاتون کی حالت خراب ہونے پر والد کے ساتھ ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے ڈیڑھ ماہ کی حاملہ بتایا جس پر بیوہ خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا اپنے والد محمد ریاض کو بتایا۔ تھانہ بیگووالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی