• news

رویت ہلال بل منظور ہونا خوش آئند‘ وحدت پیدا ہوگی: عبدالخبیر آزاد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں رو¿یت ہلال بل 2022ءکا منظور ہونا خوش آئند اقدام ہے، ہم حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور پاکستان کو قومی اسمبلی میں رویت ہلال بل پاس کرانے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رو¿یت ہلال بل پر عرصہ 2سال سے کام جاری تھا جو کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مکمل ہوگیا ہے۔ مولانا آزاد نے کہا کہ پورے پاکستان کے علماء کرام کی مشاورت سے رو¿یت ہلال ایس او پیز پر بھی کام جاری ہے اور اتفاق رائے سے اس کو بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کے تحت جلد ضلعی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں رو¿یت ہلال بل کے پاس ہونے سے پاکستان میں وحدت پید ا ہوگی، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وزارت مذہبی امور پاکستان اور مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی۔
عبدالخبیر آزاد

ای پیپر-دی نیشن