• news

15 ڈکیتیاں، دکانوں، گھروں میں لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی 


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا گیا۔ اچھرہ میں ڈاکو عامر فیاض کے آفس سے 26ہزار، موبائل فون چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ اچھرہ میں چور محمد نعیم کے گودام سے 22لاکھ کا کپڑا چوری کر کے لے گئے۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو جعفر حسین کے گھر سے 12لاکھ 32ہزار، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکو حمزہ کے دفتر سے ایک کروڑ 25لاکھ 80ہزار مشینری، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گلبرگ میں ڈاکو اسامہ عمر سے 15لاکھ 20ہزار، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکو عمر فراز کی آئل چینج کی دکان سے 50ہزار، گڑھی شاہو میں ڈاکو عمر کے کلینک سے 77ہزار، ہنجر وال میں ڈاکو سیف الرحمن کی ورکشاپ سے ایک لاکھ 40ہزار، نواں کوٹ میں ڈاکو مزمل بٹ کی دکان سے ایک لاکھ 65ہزار روپے، نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو مزمل بٹ کی دوسری دکان سے 2لاکھ 35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ مانگا منڈی سے علی رضا، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے نور، لیاقت آباد سے حارث علی، گارڈن ٹاﺅن سے محمد جاوید، کاہنہ سے محمد فیاض، کاہنہ سے محمد اسحاق اور نشتر کالونی سے اشفاق مسیح سے ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکلیں اور نقدی چھین لی جبکہ ہیئر سے منظور اور گلشن راوی سے ارسلان خان کی کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن