کوٹ لکھپت، ستوکتلہ، مہنگائی، بیروزگاری سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی
لاہور (نامہ نگار) مہنگائی اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان سمیت دو افراد نے خودکشی کر لی۔ کوٹ لکھپت میں17سالہ نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت مبین صادق کے نام سے ہوئی۔ جو نشتر کالونی کا رہائشی تھا۔ دوسرے واقعہ میں ستوکتلہ میں 22سالہ سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ فیصل غفور کے نام سے ہوئی ہے جو خانپور کا رہائشی تھا اورستوکتلہ کے علاقے میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کر رہا تھا۔ متوفی نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔
خودکشی