• news

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی متاثرہ ملازمین احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم


اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف ایم ٹی آئی کے ملازمین کو ایک ہفتے میں ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا، کمیٹی نے ای پی اے کے 57ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دےتے ہوئے وزارت صحت سے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی،اجلاس میں ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن (ای پی آئی)ملازمین کی ریگولرائزیشن نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں انکشاف کیا گیا کمیٹی کے واضح احکامات کے باوجود پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے 40ڈاکٹروں سمیت 400ملازمین کی ریگولرائزیشن تاحال نہیں کی گئی ،کمیٹی اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب وہ ایکٹ ختم ہو گیا تو ان ڈاکٹروں کا کیا ہو گا؟ 
برہم

ای پیپر-دی نیشن