• news

تحریک لبیک مارچ بہاولپور پہنچ گیا، قوم جاگ چکی، فیصلے کی گھڑی قریب: سعد رضوی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کا ملک کے اندر حالیہ گستاخیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاو¿ مارچ گیارہویں روز لیاقت پور سے بہاولپور شہر میں پہنچ گیا۔ لیاقت پور میں روانگی سے قبل حافظ سعد حسین رضوی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک میں میثاق جمہوریت ہوسکتا ہے تو میثاق معیشت کیوں نہیں ہوسکتا، کس نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم یف کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ قوم کے پیسے لوٹ کر باہر لے جائیں گے تو پھر قوم کبھی اپنی ترجیحات، اپنا ٹائم اور اپنے وسائل ملک پرخرچ نہیں کرے گی۔ قوم بھی یہی سمجھے گی کہ ہمارا مستقبل بیرون ملک میں ہی ہے۔ قوم کے وسائل کو اگر قوم پر خرچ کیا جائے گا تو ریونیو بھی اکٹھا ہوگا۔ حافظ سعد رضو ی کا پنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان نہ بلاول ہاو¿س کے لیے بنا نہ جاتی امراء اور نہ بنی گالہ کے لیے بنا ہے، یہ محمد عربی کے دین کے لیے بنا ہے۔ یہاں نہ تیر چلے گا، نہ بلا چلے گا، نہ شیر چلے گا یہاں صرف محمد عربی کا قانون چلے گا۔ ظلم کا خاتمہ ہورہا ہے اور محمد عربی کا دین تخت پر آرہا ہے۔ الحمد للہ! قوم جاگ چکی ہے، اب فیصلے کی گھڑی بھی نزدیک ہے۔ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم قوم کے ساتھ مل کر پاکستان بچائیں گے۔ تحریک لبیک کے پلان کے مطابق مارچ کے شرکاءنے گیارہویں رات بہاولپور میں گزاری۔ تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاو¿ مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، آج بارہویں روز کے سفر کا آغاز بہاولپور شہر سے اپنی اگلی منزل کی طرف ہوگا۔
تحریک لبیک مارچ 

ای پیپر-دی نیشن