مالی بے ضابطگیاں،عثمان بزدار دور کے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب کے حوالے
لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات کے علاوہ ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، محکمہ مواصلات نے سابق وزیر اعلی کے دور میں شروع ہونیوالے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب لاہورکو فراہم کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے 2018ءسے 2022ءکا 4سالہ ریکارڈ فراہم کیا،نیب نے سیکرٹری مواصلات سے 2جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایات کی تھیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ٹینڈرزکا ریکارڈ بھی نیب کودیدیا۔