• news

 تجارتی خسارہ میں 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی ریکارڈ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد اور مئی میں 49 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2022 سے لے کرمئی 2023 تک تجارتی خسارہ کا حجم 25.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ کاحجم 43.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی 2023 میں 2.089 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے، گزشتہ سال مئی میں تجارتی خسارہ کاحجم 4.136 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مئی 2023 میں ملکی برآمدات کاحجم 2.186 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مئی کے 2.624 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
کمی ریکارڈ

ای پیپر-دی نیشن