بھارت: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں ٹکر، 70 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی
بالاسور/ اڑیسا (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک، 600سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے سٹیشن سے چنئی سینٹرل سٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی ۔