لیونل میسی آج پی ایس جی کی طرف سے آخری میچ کھیلیں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) مشہور فٹبالر لیونل میسی آج فرانسیسی کلب پی ایس جی کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلیں گے تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے ابھی سے ہی مختلف آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ 35سالہ لیونل میسی کو اپنے سابق کلب بارسلونا میں واپسی کا فی الحال کوئی اشارہ نہیں ملا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے انہیں کوئی آفر کی گئی ہے۔