• news

 چاروں مسالک علماءکونسل،تحفظ ختم نبوت الائنس کے پاک فوج زندہ بادمظاہرے 


لاہور( خصوصی نامہ نگار )13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں نے پاک فوج کیساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کرتے ہوئے ارض وطن پرقربان پاک فوج کے شہداءوجوانوں کی بے مثال جدوجہدولازوال قربانیوں کوزبردست الفاظ میں سراہااورکہاکہ وطن کے دفاع وبقاء کیلئے پاک فوج کی خدمات وقربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں۔دفاعی تنصیبات پرحملہ کے پیچھے درحقیقت ملک دشمن قوتوں امریکہ، اسرائیل اوربھارت کاہاتھ کارفرماہے اورحملہ آورملک دشمن ایجنٹوں کوکیفرکردارتک پہنچاناپوری قوم کی آوازاورمطالبہ ہے۔نیز چاروں مسالک علماءکونسل،تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام مختلف شہروں میں بعدنمازجمعہ مساجدکے باہرافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ بادمظاہرے کیے ۔  

ای پیپر-دی نیشن