عامر میر کابزم اقبال کے دفاتر کا دورہ ،نئی عمارت کا بھی جائزہ
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب عامر میر نے گزشتہ روز بزم اقبال کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بزم اقبال ڈاکٹر تحسین فراقی نے سٹاف کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا اور بزم اقبال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ معزز مہمان نے ان اہم منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت اپنے زیراہتمام کام کرنے والے اس ادارے کی جدید خطوط پر تعمیروترقی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ عامر میر نے بزم اقبال کیلئے زیرتعمیر نئی عمارت کا بھی جائزہ لیا اور عمارت کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں جس پر ڈاکٹر تحسین فراقی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔