شیخوپورہ: انتظامےہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں پختہ وعارضی تجاوزات قائم
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے عملہ تہہ بازاری کی مبینہ ملی بھگت سے شہر بھر میں پختہ وعارضی تجاوزات قائم ،بازار سکڑ کررہ گئے ، فٹ پاتھوں پر بھی تجاوزات مافیا کا قبضہ ،سودا سلف خریدنے کیلئے آنیوالے مرد،خواتین ،بزرگ اور بچے پریشانی سے دوچار ،جیب تراشی کی وارداتیں عام ہو گئی مین بازاراور اس سے ملحقہ گلیوں، پرانا اڈالاریاں روڈ، لنڈا بازار ،خادم حسین روڈ ، گلی ڈاکخانہ والی ، امام بارگاہ چوک، چھتری چوک سمیت دیگر مقامات پر دکانداروںنے کئی کئی فٹ اپنی دکان کی اشیاءاوراس کے بعد پھڑی اورپھٹے والا سے کرایہ اور پھر اس سے بھی آگے ریڑھی والے کو کھڑا کر کے ہزاروں روپے کرایہ وصول کرنے لے گئے ۔ رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ آپریشن کیا جاتا ہے مگر یہ لوگ باز نہیں آتے ۔