• news

ہمیں اپنے شہدا ءپر فخر ہے :رانا آصف محمود 


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور بقا ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ، ہمیں اپنے بہادر شہدا ءپر فخر ہے انہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے سلطنت خدا داد پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ ڈالا آج ہمیں بیرونی دشمن کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں کی سازشوں کا بھی سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن