پاکستان کو اسوقت اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے:کامران ذوالفقار
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت رواداری اور اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے،وطن عزیز میں انصاف کی فراہمی امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے،پاکستان شہداءکے خون سے بنا اور شہدا کے خون سے ہی بچا ہوا ہے،ہمارے شہدا ہمارا مان اور وقار ہیں،پاکستان تاقیامت قائم دائم رہے گا، اسے کمزور کرنے اور مٹانے والی منفی قوتیں ناکام و نامراد رہیں گی قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت جاری ہے۔