علم سے ہی انسان صحیح اور غلط میں فرق کرسکتا ہے :صالح شرقپوری
شرقپورشریف( نامہ نگار) علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے علم سے ہی انسان صحیح اور غلط میں فرق کرسکتا ہے اللہ تعالی کے نزدیک علم والوں کامرتبہ دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ کے ولیوں کے پیغام کو عام کیا جائے ۔