بہترہے آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں، شیخ رشید
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانیوالے آنیوالے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے پاکستان میں آنیوالے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کریگابہترہیکہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کیلئے آسانی ہوپی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں نون لیگ پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے فائدہ پی پی پی اٹھائے گی پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سیبنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دوریپرہے مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے دھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ کفن دفن کومفت قراردیاجائے7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سے نکال سکتی ہے۔