• news

امریکی مسلمان عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں، فوزیہ صدیقی

ٹیکساس(این این آئی ) ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے  امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہا، امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن