• news

گوجرانوالہ: 18 پی ٹی آئی کارکنوں کو ہنگامہ آرائی کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )  16 اپم پی او اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار 18 پی ٹی آئی کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار 18 پی ٹی آئی کارکنوں  مظہر علی، طلعت، نوید بہادر وغیرہ کو ہتھکڑیاں لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ وزیر آباد احسان اللہ چوہدری کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل رہمانڈ پر جیل بھجوانے کی درخواست دی۔ پی ٹی آئی فری لیگل ایڈ  کمیٹی پر مشتمل وکلاء نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی پولیس درخواست کی مخالفت میں دلائل دئیے۔ مجسٹریٹ نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی پولیس کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن