مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک اور نوجوان شہید
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولی مارکر شہید کر دیا ہے۔راجوری میں دسل گجراں کے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جمعہ کو فوج نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کے خارجی اور داخلی راستے بند کر دیے ہیںجبکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری حریت پسند کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو )نے ضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے دانوتھ پورہ میں محمد اسحاق ملک کے زیر تعمیر مکان کو ضبط کرلیا ہے۔ کوکرناگ پولیس اسٹیشن میں گزشتہ سال غیرمحمد اسحاق کے خلاف قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اس مقدمے میں ان کے مکان کو ضبط کیا گیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کے عدالتی قتل کی سازش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔دوسری جانب نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کی کامیابی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔شمیمہ فردوس میں سرینگر میں این سی خواتین ونگ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ خصوصی مراعات کی واپسی کی جدوجہد اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط برقرار رکھ کر ہی لڑی جا سکتی ہے۔