برائلر گوشت کی قیمت میں 4روپے کلو اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر )شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت4روپے اضافے سے615روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے اضافے سے410روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت260روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔