• news

پاکستان‘ جارجیا میں سیاسی مشاورت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور جارجیا نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور جارجیا کے ان کے ہم منصب نے Tblisi میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد اس یادداشت پر دستخط کئے۔ فریقین نے تجارت تعلیم سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے جارجیا کے انصاف اور معیشت کے نائب وزیر سے بھی ملاقات کی اور مشترکہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دو طرفہ مذاکراتی ایجنڈے میں تعاون کے دیگر امور شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن