سعودی عرب کی فرانس سے برڈ فلو کے باعث پولٹری مصنوعات کی درآمد پرپابندی عائد
ریاض (اے پی پی)سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)نے فرانس سے برڈ فلو کے باعث پولٹری مصنوعات کی درآمد پرپابندی عائد کردی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ فرانس میں برڈ فلو بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے۔