• news

ضمانت منسوخ، سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی محمود جان گرفتار

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی محمود  جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔  پولیس کے مطابق محمود جان پر قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات درج ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان  منتقل کیا گیا تھا۔ تھانہ کینٹ نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن