اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ سے پیر تک رپورٹ طلب کرلی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بتایا جائے کہ اسد قیصر کیخلاف تھری ایم پی او کی کارروائی پراسس میں ہے ؟ اسد قیصر کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اسد قیصر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا جائیگا کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔