• news

کپاس فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے:سیکرٹری زراعت

لاہور (سٹاف رپورٹر)کپاس کی فصل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے مارکیٹ میں معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کپاس کے سیزن کے دوران جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فروخت کے خلاف مہم کو زیادہ موثر بنایا جائے گا اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ ڈیلرز کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کاٹن مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ محکموں سے لائزان رکھیں تاکہ کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن