جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر کے احکامات پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویڑنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز خود بھی فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے مسجد شہداء مال روڈاور داتا دربار سمیت شہر کی مختلف مساجد پر سکیورٹی کے انتظامات کو خود چیک کیا۔