• news

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کاپی سی بی ڈی ڈی اے کا دورہ،منصوبوں پر گفتگو

لاہور(کامرس رپورٹر) امریکی ڈپٹی چیف آف مشن برائے پاکستان، اینڈریو شوفر نے گزشتہ روز پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے شہری عمودی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔ امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن کے ہمراہ امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کا ایک وفد بھی تھا جس میں امریکن قونصل جنرل ولیم کے مکانیول، پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کیتھلین گبیلیسکو اور کلچرل افیئرز آفیسر پال گار شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن