• news

مردان :مظاہروں میں ملوث 6 ملازم معطل


مردان (نوائے وقت رپورٹ ) مردان میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری سکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔محکمہ تعلیم نے بتایا پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی فوٹیج اور تصاویر سے متعلقہ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہیں۔
معطل

ای پیپر-دی نیشن