• news

9 مئی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے پنجاب بار نے قرارداد منظور کر لی 


لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل نے نو مئی کے واقعہ پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں قرارداد منظور کر لی۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بشارت اللہ خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری، ممبران بار کونسل شمشاد باجوہ، رشدہ لودھی سمیت دیگر ممبران کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منطور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نو مئی کی پ±ر تشدد اور دہشت گردی کی تمام تر کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی طور پر گرفتار تمام وکلاءکو فی الفور رہا کیا جائے اور وکلاءکے گھروں پر پولیس ریڈز اور غیر قانونی ہراسگی چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے دہشت گردی میں ملوث سویلین کے خلاف مقدمات کی سماعت ملٹری کورٹس کی بجائے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
پنجاب بار

ای پیپر-دی نیشن