جعلی زرعی ادویات، انسداد کیلئے بھر پور کریک ڈاو¿ن کیا جائے : محسن نقوی
لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ پنجاب میں 10برس کے بعد تقریبا 45 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کاشت ہو چکی ہے اور 15جون تک 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں کپاس کی بوائی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ محسن نقوی نے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ کپاس کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے۔ محسن نقوی نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کے انسداد کے لئے بھرپور کریک ڈاو¿ن کا حکم دیا اور انسپکٹر جنرل پولیس کو جعلی پیسٹی سائیڈ کیلئے کریک ڈاو¿ن کی نگرانی اور روزانہ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سٹالز اور سنٹرز قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 3 ڈویژن میں کاٹن سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ سیل بنائے جائیں گے اور جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا۔ پنجاب میں کاٹن کے کاشتکاروں کو اچھے نرخ کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ کپاس کا زیر کاشت رقبہ بڑھنے سے نا صرف فارمر خوشحال ہو گا بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں کپاس کی بوائی کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ملتان میں کپاس کی بوائی کا 96 فیصد، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 92 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ون ونڈو آپریشن پر 3دن میں تمام کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اراضی مالکان کو زیرالتواءواجبات کی قانون کے مطابق بروقت ادائیگی یقینی بنائے۔ اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کو چلانے کے لئے نجی شعبے کی خدمات لینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔