گوادر کو ٹیکس فری سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دیا جائے، بلوچستان حکومت کی وفاق سے سفارش
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ گوادر میں سروسز‘ ایکسائز اور جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ وفاقی حکومت ضلع گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔ سنیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق صوبائی کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں۔ وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔
گوادر/ ٹیکس فری