• news

عدالتی نظرثانی ایکٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج 


لاہور (خبر نگار) عدالتی نظرثانی ایکٹ کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ آئینی درخواست میں صدر مملکت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ زمان خان وردگ نے مو¿قف اختیار کیا کہ عدالتی نظرثانی ایکٹ آئین سے متصادم ہے۔ آئین میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے۔ عدالتیں قانون، ثبوتوں اور حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے سناتی ہیں۔ عدالتی فیصلوں پر نظرثانی کا قانون عدلیہ کو دباو¿ میں لانے کا ہتھیار ہے۔ استدعا ہے کہ عدالتی نظر ثانی ایکٹ کو بنیادی حقوق سے متصادم اور ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج

ای پیپر-دی نیشن