گرانفروشی :ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو طلب کرلیا
لاہور(خبرنگار) گراں فروشی کے خلاف حکمت عملی، ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو طلب کر لیا۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد کاٹھیا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو¿ن اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کروانے پر بھی سراہا۔ مزید برآں تحصیل ماڈل ٹاو¿ن اور تحصیل کنٹونمنٹ مجسٹریٹس کی پنجاب بھر میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے پر تعریف کی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سپیشل کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ اشیاءضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے۔گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروا کر جیل میں ڈالا جائے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر دکانوں کو بھی سر بمہر کیا جائے۔ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کیا جائے۔