بند فرنسز پر ایم ڈی آئی چارجز عائد نہ کیے جائےں:پاکستان سٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن نے بند فرنسز پر ایم ڈی آئی چارجز عائد نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوراس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں موجودہ بدترین معاشی حالات کے تحت، متعدد سٹیل فرنس نے اپنا کام بند کردیا ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے، بند فرنس جو پہلے ہی بہت زیادہ دباو¿ اور بوجھ میں ہیں ان پر بجلی کے بلوں میں % 50 ایم ڈی آئی وصول کیا جا رہا ہے جو کہ کاروبار کی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے فرنس کو عارضی طور پر بند کیا جاتاہے اس لیے بند فرنس کو اس چارج سے مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔ پی ایس ایم اے نے نیپرا سے کہا ہے کہ وہ صنعت کی موجودہ عملی مشکلات کو کم کرنے کیلئے بند فرنسز پر ایم ڈی آئی کا 50 فیصد چارج فوری طور پرختم کرے۔