• news

” سوشل رسک اسیسمنٹ اور صنفی تجزیے“ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 

لاہور(کامرس رپورٹر) پروگرام امپلیمنٹیشن ، سپورٹ یونٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، حکومت پنجاب کی جانب سے ورلڈ بنک کے پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل افیکٹونس پروگرام کے تحت لاہور میں ” سوشل رسک اسیسمنٹ اور صنفی تجزیے“ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ اجلاس کا مقصدعائد مختلف ٹیکسوں اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اصلاحات کے کمزور طبقات خصوصاً خواتین پر سماجی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے PRIDE پروگرام کے تحت کروائے جانے والی ایک تحقیق کے نتائج شیئر کرنا تھا۔ سیشن میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سمیت سرکاری محکموں، پرائیویٹ سیکٹر، شعبہ¿ تعلیم کے نمائندگان اور وومن چیمبر آف کامرس نے شرکت کی۔ علی جلال، پروگرام ڈائریکٹر، PIU، P&D بورڈ نے کنسلٹنٹس کی تحقیقی کاوشوں کو سراہا گیا ۔ہتے ہوئے اور شرکاءکی قیمتی آراءکیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے سیشن کا اختتام کیا جن سے اس مطالعے کے نتائج کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن