• news

کاشف انور،ظفر محمود،عدنان خالد کا حکومتی پالیسی فیصلوں پر خراج تحسین


لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کے حالیہ پالیسی فیصلوں کو سراہا جن کا مقصد تجارت کو فروغ دینا، معیشت کو مستحکم کرنا اور کاروباری لاگت کو کم کرنا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے، کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم نافذ کیا ہے جو اجازت دیتا ہے۔
 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اس میں روس سے تیل اور توانائی کی درآمد بھی شامل ہے جو نہ صرف پٹرولیم اور توانائی کی قیمتوں کو کم کرنے میں معاون ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ ارمینجمنٹ کے تحت ”درآمد کے بعد ایکسپورٹ“کے اصول پر عمل کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ برآمدات درآمدی اشیا کی قیمت سے ملتی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن