ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ شیخوپورہ‘ کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ فیض الحسن نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور پاسپورٹ آفس کا وزٹ کر کے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت افسروں و ملازمین سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں شہریوں کی شکایات سنیں ان کے فوری اذالہ کے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ فیض الحسن نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کی خاطر آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔