شیخوپورہ میں کمرشل عمارتوں‘ پلازوں میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد نہ سکا
شیخوپورہ (ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی ،سعید سندھو ) شیخوپورہ میں مختلف بڑی کمرشل بلڈنگوں اور پلازوں میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا 50فٹ یا اس سے زائداونچی عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم اور ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی انخلا کیلئے متبادل بیرونی سیڑھیوں کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ شہر کے اکثر پینٹ سٹور ایل پی جی گیس ڈیلر لکڑی کی دکانوں وغیرہ سمیت دیگر آتش گیر مادہ رکھنے والی دکانوں میں آگ بجھانے والے آلات بھی نہیں ہے ایمرجنسی یا آگ لگنے اور مطلوبہ آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ شہر میں اکثر بڑی بلڈنگوں پلازوں اور غیر قانونی گیس پٹرول ایجنسیوں میں آگ بجھانے والے آلات اور فائر سیفٹی سسٹم بھی نہیںلگائے گئے ۔