عوام کو پرسکون ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے: رفےق احسن
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ ،ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیاں، محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرننکانہ میاں رفیق احسن نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیتے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اورناجائز تجاوزات سے پاک پرسکون ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، ضلع بھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ کررہے ہیں ۔