مہنگائی سے محنت کش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے: رانا عبدالسمیع
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملک کا محنت کش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے مزدور کی اجرت بجٹ میں کم از کم 70ہزار روپے اور پنشن 40ہزا روپے مقرر کی جائے حکومت اپنی کرسی بچانے مخالفین کی پکڑ ڈھکڑ اور اپنے کیسوں سے بچنے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے جبکہ ملک کا محنت کش طبقہ مہنگائی سے پس رہا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا عبدالسمیع خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ڈالر کی قیمتوں میں کمی او رمہنگائی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا شہباز شریف نے کہا تھا کہ 6ماہ میں ملکی معیشت درست کرکے مہنگائی میں کمی کی جائے گی مگر ان کی ناقص غیر ذمہ درانہ پالیسیوں کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو گیا ہے۔