• news

ن لےگ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے: رفاقت علی


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز و محور حقیقتاً پاک وطن کی خود مختاری ، عوامی ترقی اور خوشحالی کے علاوہ گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنانا ہے مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی و عوامی جماعت ہے جو نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے بلکہ عوام کی خوشحالی ملکی بقا اور سالمیت کی ضامن ہے، موجودہ حکومت نے گند کو صاف کرنے کےساتھ ساتھ ملکی دفاع کو مضبوط اور عوام کی خوشحالی کےلئے دورس پالیسیاں مرتب کی ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن