• news

قصور: پرانی رنجش پر ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی


قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ کے قریب پرانی رنجش پر ملزموں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ محمد عمران اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہا تھا کہ جب گندھی اوتاڑ کے قریب واقع نجی پٹرول پمپ کے پاس پہنچا تو ملزم رفاقت اور انور نے پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ چھانگا مانگا موقع پر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن