کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوشربا انکشافات
لاہور (آئی این پی ) 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا ،جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچا۔کورکمانڈر ہاوس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔ جناح ہاوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچا۔ رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاوس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ اس کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔ شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔