• news

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی، صدر و سیکریٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
آڈیو لیکس کیس

ای پیپر-دی نیشن